ہماری خدمات
ESAAC ابتداء سے نفاذ تک شرعی اصولوں کو حکمتِ عملی، جدت اور ٹیکنالوجی کے ساتھ یکجا کرکے custom-made services پیش کرتا ہے۔ ہم اپنے کلائنٹس کے کاروبار کو تقویت اور فروغ دینے کے لیے ہر کام کی قریب سے نگرانی کرتے ہیں۔ ہماری عالمی شرعی اور انتظامی مہارت جدید اور معیاری نقطۂ نظر کی تصدیق کرتی ہے، جو ہماری خدمات کو بااختیار/ کارآمد کرتی ہے۔ اس طرح کے مفید ٹولز ہمارے کلائنٹس کے اختیار میں ہوتے ہیں اور وہ عالمی سطح پر ان کو ہمیشہ دستیاب رہتے ہیں۔
ہماری مہارت
ہم سنٹرل بینکس ، کمرشل بینکس ، کیپیٹل مارکیٹس ، اسلامی بینکس ، تکافل کمپنیز ، ایسیٹ مینیجمنٹ کمپنیز اور مضاربہ کمپنیز وغیرہ کے اسلامک ڈویژنز کے قیام کے لیے مکمل خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ہم مالیاتی اداروں کو تمام تر اسلامی خدمات فراہم کرتے ہیں جن میں اسلامی ریگولیٹری فریم ورک، پالیسی اور پروسیجر کی تیاری، شرعی رہنمائی اور نگرانی، معیاری طریقۂ کار اور دستور ،پروڈکٹ ڈویلپمنٹ اور پروڈکٹ مینیجمنٹ کی خدمات، شرعی آڈٹ اور کمپلائنس، صکوک ایڈوائزری اینڈ سرٹیفیکیشن ، قانونی دستاویزات ، رسک مینجمنٹ سروسز ، ٹریننگ اینڈ سرٹیفیکیشن ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ وغیرہ شامل ہیں۔
ESAAC کی جانب سے فوری طور پر کام شروع کرنے کے خواہش مند اداروں کے لئے ہمارا ذیلی ادارہ turnkey solution ایک غیر معمولی پیش کش ہے۔
ہمارے ہاں ون ونڈو شاپنگ کی سہولت ہے جہاں آپ اپنے اخلاقی اور شریعت سے متعلق امور کا حل تلاش کرسکتے ہیں۔












