شریعہ آڈٹ اور کمپلائنس

اسلامی مالیاتی اداروں میں شرعی کمپلائنس کے ںظام کو مستحکم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ اسلامی بینکاری کے تمام ضوابط مکمل طور پرشریعت کے مطابق ہوں ، ESAACاسلامی مالیاتی اداروں کو ان کے کنٹرول سٹرکچر کے ایک لازمی حصے کے طور پرکی شریعہ کمپلائنس میکانزم متعارف کرانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

کمپلائنس کے ایک اہم جزو حصے کے طور پر ، اسلامی مالیاتی اداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ داخلی شریعہ آڈٹ کا نظام بھی متعارف کرائیں، تاکہ کو شریعہ کمپلائنس کے اہداف اور مقاصد کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔

تکنیکی مہارتوں کی کمی اور وسائل کی عدم دستیابی کی مینجمنٹ اور شیئرہولڈرز کے لئے شریعہ رسک کا جائزہ لینا اور ان کا انتظام کرنا تشویش کا باعث بنتا ہے۔ ESAAC کے شریعہ آڈیٹرز ان خدشات کے ازالے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نہ صرف ان مسائل کا حل فراہم کرتے ہیں بلکہ اس عمل کے دوران ادارے کے لیے اپنی اسٹریٹجک قدر میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

ESAAC داخلی اور خارجی شریعہ آڈٹ کی متنوع خدمات فراہم کرتا ہے، جن میں آؤٹ سورسنگ، کو-سورسنگ اور کوالٹی اشورنس ریویوز شامل ہیں۔ یہ خدمات روایتی مالی رپورٹنگ سے آگے بڑھ کر داخلی آڈٹ کو اس کی مکمل اسٹریٹجک صلاحیت کے حصول میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔