تحقیق و ترقی

ESAAC کی تحقیقی سرگرمیاں اسلامی بینکاری ، اسلامک انشورنس (تکافل) اور اسلامک کیپیٹل اینڈ منی مارکیٹ پر مرکوز ہیں۔ ہماری ریسرچ ٹیم جدید تجارتی معاملات پر کلاسیکی اسلامی فقہ کے ساتھ ہم آہنگ ہو کرپر تحقیق کرتی ہے۔ ESAACکے پاس ریسرچ اسکالرز کا ایک ایسا گروپ ہے جو شرعی علوم اور عصری تعلیم کے امتزاج کے ساتھ جدید روایتی انڈسٹری کے عملی تجربے کا بھی حامل ہے ۔ یہ منفرد امتزاج ہمیں کاروباری ترقی کے لئے حل پر مبنی تحقیق فراہم کرتا ہے۔
نتیجۃً،اسی بنیاد پر ESAAC اسلامی مالیاتی انڈسٹری میں مہارت رکھتے ہوئے ایک لچکدار اور متحرک ریسرچ پر مبنی مشاورتی خدمات فراہم کرتا ہے، جو کاروباری فیصلوں کے لئے درکارمعلومات ، وسائل اور مہارت مہیا کرتی ہیں- ہمارے ماہر ریسرچ اسکالرز کلائنٹس کو ان کے صارفین اور مقابل حریف کوبہتر طور پر سمجھنے میں مدد دیتے ہیں اور نئی کاروباری مواقع سے مؤثر انداز میں فائدہ اٹھانے کی صلاحیت کو فروغ دیتے ہیں۔

دیگر ریسرچ کمپنیوں کے برعکس ، ہم اپنے کلائنٹس کو صرف مارکیٹ ریسرچ خدمات پیش کرنےپر اکتفا نہیں کرتے، بلکہ تحقیق کے نتائج کو عملی انتظامی پالیسیوں میں تبدیل کرتے ہیں تاکہ فیصلہ سازی کا عمل مزید آسان، مؤثر اور بامقصد ہو سکے۔