ESAAC ایک مکمل اسلامی مالیاتی ادارہ یا ڈویژن جیسا کہ سنٹرل بینکوں کے اسلامی ڈویژن، اسلامی کمرشل بینکس ، تکافل آپریٹرز ، ایسیٹ مینیجمنٹ کمپنیز ، مضاربہ کمپنیز وغیرہ قائم کرنے کے لیے آسان حل فراہم کرتا ہے ۔جس میں پالیسی اینڈ پروسیجرز، معیاری طریقۂ کار، شرعی نگرانی اور مختلف اسلامی مالیاتی تجویزات پر مشاورتی خدماتشامل ہیں۔
ہماری ٹیم اسلامی مالیاتی شعبے کی ریگولیٹری ترقی کا حصہ رہی ہے،اس کی خدمات پالیسی ریسرچ ، قانونی مسودہ سازی، بینکاری کی نگرانی اور پالیسی کا نفاذ مشتمل تھیں ۔ ہمیں اسلامی بینکوں کی نگرانی اور ریگولیٹری میں خاص مہارت حاصل ہے۔
ہم مختلف ریگولیٹری معیارات کا مسودہ تیار کرنے، ان کوجامع مانع بنانے اور ان کا انتظام کرنے میں معروف ہیں۔ ہم ریگولیٹری فریم ورک تیار کرتے رہے ہیں۔
ESAAC کی ٹیم نےکنونشل بینکس، انشورنس کمپنیز، میوچل فنڈز اور کیپیٹل مارکیٹ انڈسٹری کے اسلامی ڈویژن کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔