ایجوکیشنل مینجمنٹ اینڈ سکول ڈویلپمنٹ کنسلٹنسی

ESAAC اسکول مینجمنٹ سسٹمز کا جامع جائزہ لیتا ہے اور تعلیمی پروگراموں کے معیار کا باقاعدہ تجزیہ کرتا ہے۔ ہم ایسے عملی حل اور سفارشات پیش کرتے ہیں جو اسکولوں کو اخراجات میں کمی، کارکردگی میں بہتری، تعلیمی خدمات کے معیار میں اضافہ اور ایک محفوظ و سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں۔ تعلیم کے انتظام کے ماہر کی حیثیت سے ، ہم اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے منتظمین کو اسکول مینیجمنٹ سے متعلق ، تعلیمی، انتظامی اور تدریسی مسائل کو مؤثرطریقے سےحل کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ، ہم کلائنٹس کو ٹرن کی بنیاد پر سکولز کے قیام میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔ جن اہم شعبہ جات پر ہم توجہ مرکوز کرتے ہیں، وہ درج ذیل ہیں:

  • تعلیم میں بنیادی اور انتظامی طریقہ کار سے متعلق امور کے لیے ایس او پی کی تیاری
  • سٹاف کی تقرری، نگرانی، ترقی اور انہیں اپنے ساتھ برقرار رکھنے سے متعلق پالیسیوں کی تشکیل
  • نصاب کی تیاری اور ڈیزائننگ
  • موثر قیادت اور انتظامی تعاون کی فراہمی
  • طلباء کے نظم و ضبط سے متعلق امور
  • سکول کی امداد کے طریقوں کی منصوبہ بندی
  • کامیاب تعلیمی پروگرامز کا انتظام
  • سکول کی حفاظت اور سلامتی سے متعلق امور
  • اساتذہ کی تقرری اور برطرفی کے اصول
  • اسکولوں میں تشدد کے مسائل اور تعلیمی اداروں کے تحفظ کے اقدامات
  • تحویل سے متعلق معاملات میں سکولز کا جائزہ
  • والدین کی تعلیم اور اعانت کے پروگرام