ہمار ا ضابطۂ اخلاق ہمارے کاروباری طریقۂ کار کے لیے واضح اور جامع معیارات پر مشتمل ہے ۔ یہ اس بات کا ڈھاچہ فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے فیصلے کس بنیاد پر کرتے ہیں۔ ۔یہ ضابطہ ہماری اقدار کی عکاسی کرتا ہے اور ہمارے طرز عمل کو تقویت دیتا ہے۔ ہمارا ضابطۂ اخلاق رہنما اصولوں کا ایک مکمل مجموعہ فراہم کرتا ہے جو ہماری سرگرمیوں کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔ ہم اپنے کلائنٹس اور معاشرے کو عمومی طور پر خدمات فراہم کرنے میں پیشہ ور افراد کی ایک ٹیم کے طور پر کام کرتے ہیں، اور اس عمل میں اپنی پیشہ ورانہ خودمختاری کو برقرار رکھتے ہیں۔

اپنے عہد کا احترام کرتے ہوئے، ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے کلائنٹس، اپنے معاشرے اور اپنی بہتری کے لیے جو کچھ بھی کریں ، اس میں معیار برقرار رکھیں تاکہ سب کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہو سکے۔